بھارت کو تجارتی تحفظ  پر مبنی اقدامات کا احتیاط سے استعمال کرنا چاہیئے: چینی وزارت تجارت

0

 چوبیس تاریخ کو چین کی وزراتِ تجارت کے ترجمان  گاو فونگ نے  بھارت کی جانب سے چین کے خلاف بار بار  اینٹی ڈمپنگ پابندیوں   کے حوالے سے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے  کہا کہ چین کو امید ہے کہ بھارت  عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی پاسداری کرے گا  اور  تنازعے کے تجارتی حل کے حوالے سے معاملات کو نہیں بگاڑے گا ۔ جناب گاؤ فونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا  کہ بھارت عالمی تجارتی تنظیم  کے رکن کے طور پر   اینٹی ڈمپنگ  اقدامات کے حوالے سے ہمیشہ متحرک رہا ہے۔ انہوں نے مزید  بتایا کہ   انیس سو چورانوے سے  بھارت نے چین کی مصنوعات کے خلاف  دو سو بارہ  اور   رواں سال   تیرہ مرتبہ   اینٹی ڈمپنگ  اقدامات کئے ہیں اور اس  حوالے سے ترانوے تحقیات ابھی بھی جاری ہیں۔ جناب گاؤ فونگ نے کہا کہ چین کو  بھارت کی جانب سے بار بار تحقیقات  کے  رجحان پر  تشویش ہے ۔اور چین  بھارت  کے  تجارتی  تحفظ پسندی کے  اقدامات  کو دور اندیشی اور احتیاط سے  استعمال  پر زور دیتا ہے۔چین چینی کمپنیوں  کے قانونی مفادات کا  تحفظ کرتا ہے ا ور متعلقہ کاروباری اداروں کے تحقیقات کے عمل  میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی  اور  حمایت کرتا ہے۔
 انہوں نے مزید کہاکہ چین اور بھارت کو  بطور   بڑے ترقی پذیر ممالک اور برکس ارکان    آزاد  اور کھلے کثیر الجہت تجارتی نظام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ  چین تجارتی تنازعات  کے حل اور مشترکہ مفاد  پر  مبنی نتائج کے حصول کے لیے بھارت کے ساتھ مشترکہ  پلیٹ فارم کے قیام کے لئے  تیار ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY