دو ہزار سترہ ورلڈ روبوٹ کانفرنس کا بیجنگ میں انعقاد 

0

پانچ روزہ دو ہزار سترہ ورلڈ روبوٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب  بدھ  کےروز بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔

چین کی نائب وزیر اعظم لیو یئین دونگ نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ روبوٹ دنیا کے مستقبل کی رہنمائی کرنے والی ٹیکنالوجی کی حیثیت سے بنی نوع انسان کی زندگی اور معاشرے کو  تبدیل کر رہی ہے ۔ انھوں  نے کہا کہ چینی حکومت روبوٹ کی ٹیکنالوجی ، پیداوار ، اس شعبے کی حالت اور تخلیق کو بڑی اہمیت دیتی ہے ۔

لیو یئین دونگ نے  تجویز دی  کہ تمام ممالک روبوٹ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ تحقیقات  اور اس کے نتائج حاصل کریں ۔ انھوں  نے کہا کہ مصنوعی انٹیلیجنس مختلف شعبوں کے ساتھ  ہم آہنگ  ہوتے ہوئے ان شعبوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرے گی ۔

تاہم انھوں نے روبوٹ کے خطرات کی پیشگوئی اور اس کی نگرانی خاص طور پر  اخلاقی  سطح پر اور روزگا ر کے  مواقعوں کو  افرادی قوت کی جگہ روبوٹ کے  لینے سمیت دیگر امور پر غور کرنےپر بھی زور دیا ۔ 
 ایک سو چالیس سے زائد مشہور عالمی کمپنیوں اور تحقیقاتی ادارے  اس کانفرنس میں شریک ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here