چینی ریاستی کونسلر یانگ جے چھی اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت 

0

تیئیس تاریخ کو چینی ریاستی کونسلر یانگ جے چھی نے دعوت پر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ 
دونوں فریقوں نے افغانستان کی صورت حال کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا ۔ یانگ جےچھی نے کہا کہ چین نے افغانستان میں  پرامن مفاہمت کے فروغ کی کوشش کی ہے ۔ ہمارا موقف یہ ہے کہ سیاسی بات چیت   افغانستان کے مسئلے کو حل کرنے کا واحد طریقہ ہے ۔ عالمی برادری کو  افغان عوام کی جانب سے شروع کیے گیے  مفاہمتی عمل کی  حمایت کرنی چاہیئے ۔ اور افغانستان میں شراکت داری کی حامل سیاسی مفاہمت کو عمل میں لانے کی حمایت کرنی چاہیئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کے اپنے ملک کی صورت حال کی بنیاد پر ترقی کے راستے کی جستجو کی جمایت کرنی چاہیئے ۔ اس کے علاوہ افغان حکومت کےانسداد دہشت گردی کی صلاحیت کو بہتر  کرنے کی حمایت کرنی چاہیئے ۔ ہمیں افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے کردار کو  اہمیت دینی چاہیئے ۔اور پاکستان کے اقتدار اعلی اور مناسب سلامتی تشویش کا احترام کرنا چاہیئے ۔ چین افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ مزید بات چیت اور مشاورت کرنا چاہتا ہے اور  افغانستان نیز خطے کے امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY