صدرشی جن پھنگ کی کتاب “غربت کا خاتمہ” کا انگریزی اور فرانسیسی زبان میں اجراء  

0

  تیئیس تاریخ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی کتاب “غربت کا خاتمہ” کی انگریزی اور فرانسیسی  زبان میں  اجراء کی  تقریب  چھبیسویں بیجنگ بین الاقوامی بک  ایکسپو میں ہوئی۔ 

یہ کتاب انیس سو اٹھاسی تا نوے تک شی جن پھنگ کی صوبہ فو جیئِن کے نینگ دہہ علاقے میں پارٹی کے سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے کے دوران کی گئی اہم تقاریر اور مضامین پر مشتمل ہے ۔

اور اس تمام مواد کا موضوع غربت سے چحٹکارا پاتے  ہوئے دولت میں اضافہ کرنا اور تیز رفتار ترقی ہے ۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے نظام ، تصورات اور  عملی اقدامات  کے ذریعے غربت کے خاتمے اور مقامی معیشت کی ترقی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ چائنا فارن لینگویج بیورو کے سربراہ چانگ ہائِی فو نے کہا کہ  یہ کتاب  بیشتر ترقی پزیر ممالک  میں غربت کے خاتمے کے شعبے میں تجربات کے تبادلے کے لیے مفید ثابت ہو گی ۔ 
چین میں گنی کے سفیر کے خصوصی نمائندے ، سیاسی اور ثقافتی کانسلر با ڈیخنو نے کہا کہ اس کتاب نے  گنی کی اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے اہم تصورات اور طریقے فراہم کئے ہیں ۔ گنی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ  انگریزی اور فرانسیسی زبان میں غربت کا خاتمہ نامی کتاب  کی اشاعت کے فوراً بعد  افریقہ میں غربت کے خاتمے اور ترقی کے موضوع پر متعدد اعلی سطحی فورمز اور مختلف تھنک ٹینکس  کی سرگرمیوں میں شریک سیاست دانوں اور دانشوروں نے اس کتاب کو بہت سراہا ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here