بھارت چین بھارت سرحد پر راستے کی تعمیر کرنا چاہتا ہے

0

حال ہی میں بھارتی وزارت داخلہ نے چین اور بھارت کے درمیان مغربی سرحد کے نزدیک راستے کی تعمیر کی منظوری دی۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ بھارت کی حرکت سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ چین بھارت سرحد کے متعلقہ مسئلے پر بھارت  کا ڈبل سٹینڈرڈ ہے۔ بھارت کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ راستہ چین اور بھارت کے درمیان مغربی سرحدسے صرف بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اور اس علاقے میں سرحد طے نہیں کی گئی ہے ۔ یہ دونوں ملکوں کا متنازعہ علاقہ ہے۔ اس حوالے سے ہوا چھون اینگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ بھارت  کی طرف سے اس متنازعہ سرحدی علاقے میں فوجی مقاصد کے لئے بنیادی تنصیبات کی تعمیر دونوں ملکوں کی موجودہ سرحدی صورتحال کی بہتری کے لئے مفید نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY