بھارت سے عملی اقداما ت کی توقع ہے: ترجمان چینی وزراتِ خارجہ

0

 پیر کے روز  بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے  کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی علاقے دونگ لونگ میں ہونے والی صف آرائی کے خاتمے کا فارمولہ بہت جلد تشکیل پا جائے گا ۔ اس تناظر میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے منگل کے روز  بیجنگ میں کہا کہ امید ہے کہ بھارت اپنے  کہے پر عمل پیرا  ہو  گا اور اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کی بنیاد یہ ہے کہ  بھارت  فوری غیر مشروط طور پر غیر قانونی  انداز میں سرحد عبور کرنے والے تمام افراد اور وہاں موجود  تنصیبات کو پیچھے ہٹائے۔ 
ہوا چھون اینگ نے کہا کہ انھوں  نے اس بات کو نوٹ کیا ہے  کہ  وزیر داخلہ سنگھ نے کہا تھا کہ بھارت نے دوسرے ملک پر حملہ نہیں کیا اور اپنی سرحد کو توسیع دینے کا  ارادہ نہیں رکھتا۔ لیکن  سامنے  کے حقائق یہ ہیں کہ بھارتی محافظوں نے ایک سو تیس سال قبل فریقین کے درمیان طے شدہ سرحدی لائن کو   غیر قانونی طور  پر عبور کیا اور  ابھی تک  اس علاقے میں  موجود  ہیں ۔ اور بھارت نے اپنے اس عمل کے جواز دینے کی بڑی کوشش کی۔ ہوا چھون اینگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارت اپنے  قول و فعل کے تضاد کی درستگی کےلئے  جلد اقدامات  کرے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here