شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کے مرکزی علاقوں میں ٹریفک سینٹر ز کی تعمیر  کے حوالے سے منصوبہ بندی کی سنکیانگ میں منظوری 

0

سنکیانگ ویغورقومیتی خود اختیارعلاقے کی مقامی حکومت نے حال ہی میں شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کے مرکزی علاقوں میں ٹریفک سینٹر ز کی تعمیر  کے حوالے سے دو ہزار سولہ تا دو ہزار تیس  منصوبہ بندی کی منظوری دی ۔
اس منصوبہ بندی کے مطابق دو ہزار بیس تک سنکیانگ میں ریلوے  نیٹ ورک بنیادی  طور پر قائم ہو گا جس کے تحت سنکیانگ کےپچھہتر فیصد سے زائد شہروں اور  علاقوں تک ریلوے لائن بچھائی جائے گی ۔ 
ریلوے  کی تعمیر کے علاوہ منصوبہ  بندی میں زمینی راستے کی تعمیر پر بھی زور دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سنکیانگ موجودہ قومی سطح کی شاہراہ کی بنیاد پر اپنے اندرونی علاقوں سے  منسلک ہونے  کی کوشش کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ سنکیانگ میں مزید  ہوائی اڈوں کی تعمیر کا منصوبہ بھی ہے ۔ تاکہ سنکیانگ سے چین کے دیگر  مختلف علاقوں تک پانچ گھنٹے کے اندر پہنچا جا سکے ۔ 
علاوہ ازیں، دو ہزار بیس تک سنکیانگ  کا بیرونی ممالک تک رسائی  کے لئے  ایک  بین الاقوامی ٹریفک مرکز  کے قیام کا منصوبہ بھی ہے ۔ اس طرح سنکیانگ کا بطور  یوروایشیا ٹریفک مرکز کی حیثیت اور اس کا کردار  مزید  اہم ہو گا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY