چین جنوب سےجنوب تعاون کے فروغ کا حقیقی رہنما ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 

0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے پیر کے روز چین کے نام ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ کہ چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نالج سینٹر  کے افتتاح اور چین کے  دو ہزار تیس تک پائیدار ترقیاتی ایجنڈے میں پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ کے اجرا سے دنیا کو بتایا گیا ہے کہ چینی حکومت اپنی اور عالمی پائیدار ترقی کے لئے پختہ عزم کے ساتھ  بھر پور کوشش کرتی رہتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین جنوب سے جنوب تعاون کے فروغ کا حقیقی رہنما ہے ۔ 
چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نالج سینٹر  کا افتتاح پیر کے روز بیجنگ میں ہوا اور اس موقع پر  چین کی  دو ہزار تیس تک پائیدار ترقیاتی ایجنڈے میں پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ۔ 
گوتریز  نے اپنے پیغام میں کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کا مقصد دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں کے درمیان بنیادی تنصیبات ، تجارت ، مالیات اور پالیسیوں کے تبادلوں اور تعاون میں اضافہ کرنا ہے ۔ 
یاد رہے کہ ستمبر دو ہزار پندرہ میں چین نے اقوام متحدہ کے تحت ایک ترقیاتی سمٹ میں چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نالج سینٹر کے قیام کا اعلان کیا تھا تاکہ مختلف ممالک کے درمیان اپنے اپنے ملک کی خصوصیات کے مطابق ترقی کےنظریہ اور  عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا سکے  ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here