حال ہی میں چین اور بھارت کے سیاہیوں کے درمیان چین بھارت کے سرحدی علاقے بان گونگ جھیل کےقریب ایک دوسرے سےٹکراو ہوا۔ یہ واقعہ حال ہی میں میڈِیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔اکیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے اس واقعے کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ اگست کو چینی سرحدی محافظ چین اور بھارت کی سرحد کےمغربی حصہ بان گونگ جھیل کے علاقے کی حقیقی کنٹرول لائن کے چین کے زیر کنٹرول علاقے میں معمول کی گشت کر رہے تھے ، جبکہ بھارتی سرحدی محافظوں نے ان کو روکنے کی کوشش کی ۔ اسی دوران ،بھارتی سپاہی چینی سپائیوں پر حملہ آور ہوئے ،جس سے چینی سپاہی زخمی ہو ئے ہیں ۔
حوا چھون اینگ نے کہا کہ بھارتی فوج کا یہ عمل چین اور بھارت کے درمیان سرحدی علاقے کے امن واستحکام کے تحفظ کے طےشدہ اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہے ۔ یہ اقدام چین بھارت کی سرحد ی صورت حال کے لیے ایک خطرہ بن گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے وضاحت طلب کی ہے ۔ چین نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو چین بھارت کے درمیان طےشدہ متعلقہ معاہدے پر کاربند رہنا چاہیئے اور انیس سو انسٹھ میں طے کردہ حقیقی کنٹرول لائن کے مطابق بھارتی سرحدی محافظوں کے عمل کو کنٹرول کرنا چاہیئے تاکہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقے کے امن کا تحفظ کیا جا سکے ۔