اکیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک امریکی اہل کار کی حال ہی میں اینٹی میزائل تعاون کے فروغ پر گفتگو کے حوالے سے چین کے رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ مختلف ممالک کو اپنی سکیورٹی پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ، دیگر ممالک کے مناسب حفاظتی خدشات کا احترام کرنا چاہئیے۔
اطلاع کے مطابق، حال ہی میں امریکی آرمی کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جوزف ڈنفورڈ کی ٹوکیو میں جاپان کی سیلف ڈیفینس کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے دوران جاپان کی طرف سے جلدازجلد اینٹی میزائل نظام کی درآمد کی خواہش کے حوالے سے جوزف ڈنفور ڈ نے کہا کہ امریکہ جاپان کو امداد فراہم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور جاپان کے درمیان بیلیسٹک میزائل دفاعی صلاحیت کی انٹیگریشن بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
اس حوالے سے اکیس تاریخ کو ترجمان ہوا چھون اینگ نے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کا خیال ہے کہ اینٹی میزائل کا مسئلہ عالمی تزویراتی استحکام اور بڑے ممالک کے درمیان باہمی اعتماد سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔ اس لئے اس مسئلے سے اختیاط سے نمٹا جانا چاہئیے۔
ہوا چھون اینگ نے کہا کہ جاپان اور امریکہ کے درمیان باہمی فوجی تعاون سے تیسرے ملک کے مفادات اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان نہ پہنچنے کی ضمانت دی جانی چاہئیے۔ چین کو امید ہے کہ جاپان اور امریکہ احتیاط سے کام کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کے لئے تعمیراتی نوعیت کا کردار ادا کریں گے۔