چین کی بین الاقوامی ترقی کے معلوماتی سینٹر کی افتتاحی تقریب اور چین کی طرف سے دو ہزار تیس پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کی پیش رفت کی رپورٹ کی افتتاجی تقریب اکیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے تہنیتی بیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی بیغام میں نشاندھی کی کہ پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل کرنا موجودہ عالمی ترقی کے تعاون کا مشترکہ کام ہے، اور یہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری بھی ہے۔ چینی حکومت نے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل کو بڑی اہمیت دیتے ہوئے دو ہزار تیس پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے چین کا منصوبہ جاری کیا اور معیشت، سماج، ماحول تین میدانوں میں مختلف کاموں کو عمل میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ابتدائی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ چین پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔ تاکہ چین مزید موثر، منصفانہ اور پائیدار راستے پر چل سکے۔
شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کے بین الاقوامی ترقی کے معلوماتی سینٹر کا قیام ایک اہم قدم ہے، جس کا اعلان میں نے ستمبر دو ہزار پندرہ میں اقوام متحدہ کی ترقی کی سمٹ میں کیا تھا ۔ مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یہ سینٹر باقاعدہ طور پر قائم کیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ سینٹر ترقی کے تصور پر تبادلے، بین الاقوامی ترقی کے تعاون کو فروغ دینے اور عالمی پائیدار ترقی کےایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے سکے گا۔