تبت کے شہر لہاسہ کی مختلف قومیتوں کے عوام شاٹون فیسٹیول منا رہے ہیں

0

اکیس تاریخ کی صبح تبت کے شہر لہاسہ  کے دریپنگ مندرمیں  بدھ کے مجسموں کی   نمائش کی تقریب  شروع ہوئی۔اسکے ساتھ ساتھ  لہاسہ کی مختلف قومیتوں کے عوام  کا سالانہ روایتی تہوار “شاٹون فیسٹیول”بھی شروع ہوا۔ 
“شاٹون فیسٹیول”گیارہویں صدی کے وسط میں شروع ہوا تھا۔ تبتی زبان میں شا کا مطلب دہی ہے، جبکہ ٹون کا مطلب ضیافت ہے۔ اس لئے “شاٹون فیسٹیول”کو دہی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ یہ چین کے غیر معمولی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ شاٹون فیسٹیول تبتی روایتی کیلنڈر کے مطابق ہر سال تیس جون سے شروع ہوتا ہے، جس کا دورانیہ ایک ہفتہ ہے۔ 
رواں سال لہاسہ شاٹون فیسٹیول اکیس اگست سے ستائیس اگست تک منعقد ہورہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بدھ  کے مجسموں کی نمائش، تبتی اوپرا،اور گھوڑ سواری سمیت روایتی کھیلوں کے علاوہ، رواں سال دہی پینے کا مقابلہ، تبتی فیشن شو اور نامو ثو ہائکنگ مقابلے کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔ 
اعداد و شمار کے مطابق، دو ہزار سترہ کے پہلے چھ مہینوں میں لہاسہ میں چینی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد اڑتیس لاکھ  انسٹھ ہزار تک جاپہنچی ہے۔  یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اٹھارہ اعشاریہ اکیس فیصد کا اضافہ ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY