چنگھائی: تبت پلیٹیو کی دوسری جامع سائنسی تحقیقات کے آغاز  کے لئے شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

0

 چنگھائی – تبت پلیٹیو کی دوسری جامع سائنسی تحقیقات انیس تاریخ کو چین کے شہر  لہاسہ میں شروع ہوئیں۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے تہنیتی پیغام میں تحقیقات میں شریک ہونے والے تمام سائنسدانوں ، نوجوان طالب علموں  اور معاون عملے کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
شی جن پھنگ نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چنگھائی-تبت پلیٹیو چین کا اہم ماحولیاتی حفاطتی رکاوٹ، اسٹریٹجک وسائل کا بیس اور اقلیتی خصوصیات کی حامل ثقافت کا اہم تحفظاتی علاقہ ہے۔ اس دفعہ  ان سائنسی تحقیقات سے  چنگھائی-تبت پلیٹیو کی پائیدار ترقی، چین کی ماحولیاتی تہذیب کی ترقی اور عالمی مالیاتی تحفظ پر ایک بہت اہم اثر پڑے گا۔
شی جن بھنگ نے بیغام میں اس  امید کا اظہار کیا کہ تحقیقات میں  شریک ہونے والےتمام افراد  خوبصورت چنگھائی-تبت پلیٹیو کی ترقی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے ، تاکہ مقامی عوام کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔
چین کی نائب وزیر اعظم لو این دونگ نے تحقیقات کی افتتاحی تقریب میں شی جن پھنگ کا تہنیتی بیغام پڑھ کر سنایا۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY