اٹھارہ تاریخ کوبیجنگ میں چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نو منتخب ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس سے ملاقات کی۔
جناب لی نے ٹیڈروس کے منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تاریخ مِیں پہلے افریقی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر جناب ٹیڈروس کا انتخاب ترقی پزیر ممالک کی صحت کے شعبے کے معیار کی بلندی کے لئیے انتہائی مثبت اہمیت کا حامل ہے۔چینی حکومت، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی صحت کے شعبے میں امور کی کوآرڈینیشن اور عالمی صحت کے معیار کی ترقی میں اہم کردار پر توجہ دیتی ہے۔ چین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کام کی حمایت کرے گا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کے میدان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے تعاون کی مضبوطی کے لئے تیار ہے۔
جناب لی نے نشاندہی کی کہ چین صحت مند چین نامی منصوبے کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے، طب اور صحت کے نظام میں اصلاحات کو گہرائی تک لایا جارہا ہے۔ چین نے بنیادی طبی اور صحت کی خدمات کو عوامی خدمت کے طور پر عوام کے لئے بھی پیش کیا۔ چین تمام شہریوں اور دیہی رہائشیوں کے لئیے چین کے خصوصی بنیادی طبی اور صحت کے نظام اورقومی بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے بہتر نظام کے قیام کو تیز کرے گا ۔چین کو امید ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن چین کی طبی اور صحت کی صنعت کی ترقی کو حمایت فراہم کرے گا۔
جناب ٹیڈروس نے کہا کہ چین میں طبی اور صحت کے نظام میں اصلاحات کی بڑے پیمانےپر تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار حیرت انگیز ہے۔ جو دنیا میں بہت سےممالک کے لئے ایک اچھی مثال ہے۔