قیام امن کے لئے جنوبی سوڈان میں تعینات چینی فوجیوں اور مزدوروں کی شاندار کارکردگی پر تعریف

0

مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ تاریخ کو  قیام امن کے لئیے جنوبی سوڈان میں تعینات چینی فوجیوں اور مزدوروں نے  جنوبی سوڈان میں مقیم اقوام متحدہ کے خصوصی وفد کے لئے  مغربی سٹیشن ایریا کی بنیادی تنصیبات کے قیام کو مکمل کیا جس نے اقوام متحدہ سے وابسطہ فوجی اور سویلین اہلکاروں کی زندگی کی مشکلات کو حل کیا ہے۔ جنوبی سوڈان میں مقیم اقوام متحدہ  کی تشخیصی ٹیم  نے اس کی بڑی تعریف کی ہے ۔
حال ہی میں جنوبی سوڈان کی صورت حال ابھر کر سامنے آئی ہے۔ تنازعات میں کمی آئی ہے ۔جس کے نتیجے میں پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ  کے زیرانتظام علاقوں میں پرانے مکانوں  اور محفوظ رہائش گاہوں کی  تبدیلی کی ضرورت ہے۔سنگین صورتحال  کے حل کے لئے چینی فوجیوں اور مزدوروں نے مکانوں کی تعمیر کی  رفتار  مِیں  تیزی لا کر چھ ماہ کی کوششوں سے چوون نئے مکان تعمیر کئیے ہیں ۔ جنوبی سوڈان میں تعینات اقوام متحدہ کے نائب چیف آف  سٹاف راجیش  نے چینی فوجیوں اور  مزدوروں کی بڑی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  چینی مزدوروں اور فوجیوں نے  انجینئرنگ  کے آپریشنز میں نمایاں خدمات سرانجام  دی ہیں ۔اپنے مشن کی  تکمیل کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے مزدوروں اور فوجیوں کو بھی مدد فراہم کی ہے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY