برکس کے نیو ڈویلپمنٹ بینک کے افریقی علاقے میں قائم مرکز کا افتتاح

0

مقامی وقت کے مطابق سترہ تاریخ کو برکس ممالک کے نیو ڈویلپمینٹ بینک کے افریقی مرکز کا دفتر    جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں  قائم ہو گیا ۔

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب  زوما نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئَے کہا کہ افریقی ممالک نیو ڈویلپمنٹ بینک سے بڑی توقعات رکھتے ہیں اور اس بینک کے افریقی مرکز کا قیام جنوبی افریقہ اور پورے براعظم افریقہ کے لئے سنگ میل کی اہمیت رکھتا ہے ۔ 

انھوں  نے امید ظاہر کی کہ بینک کے اس مرکز کے قیام سے افریقی علاقے میں توانائی ، ٹرانسپورٹ اور دوسرے بنیادی تنصیبات کی تعمیر  کے لئے کی جانے والی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY