چین کے نائَب وزیر اعظم وانگ یانگ کا دورہ نیپال

0

 سولہ تاریخ کو نیپال کے صدر بدھیا دیوی بھنڈاری نے کھٹمنڈو میں چین کے نائب وزیر اعظم  وانگ یانگ سے ملاقات کی۔
اس موقع  پر جناب بھنڈاری  نے کہا کہ نیپال چینی صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیئٹیو کی پوری حمایت کرتا ہے اور  متعلقہ تعمیراتی سرگرمیوں میں پوری طرح حصہ لیگا اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور  باہمی تعاون کو مسلسل آگے بڑھاتا رہیگا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیپال ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور  نیپال کی سرزمین پر چین کے خلاف کسی بھی  کاروائی کی اجازت نہیں دیتا۔
اس موقع  پر جناب وانگ یانگ  نے کہا کہ چین اور نیپال دوست پڑوسی ممالک  ہیں ۔

یہ مختلف سیاسی نظام، مختلف سائز کے ممالک کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر مبنی دو طرفہ تعلقات کا ایک ماڈل ہے.چین نیپال کے ساتھ قریبی اعلی سطحی تبادلے کو برقرار رکھےگا، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کریگا، دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت باہمی  عملی تعاون کو وسعت دیگا ، اور اور بین الاقوامی اور علاقائی امور پر نیپال کے ساتھ   قریبی تعاون   کریگا تاکہ دونوں ملکوں کے ہمہ گیر تعاون کے تعلقات کو مسلسل فروغ دیا جا سکے۔
اسی دن جناب وانگ یانگ نے  نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا اور  دیگر  سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ، صنعتکاروں  اور  تاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY