چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیر مین فان چھانگ لونگ اور امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جوزف ڈنفورڈ کے درمیان بیجنگ میں ملاقات

0

چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیر مین فان چھانگ لونگ اور امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جوزف ڈنفورڈ کے درمیان سترہ تاریخ کو بیجنگ میں ملاقات ہوئی ۔ 
اس موقع پر فان چھانگ لونگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور فوجی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات چین امریکہ جامع تعلقات کا ایک مستحکم عنصر بنیں گے ۔ حالیہ برسوں میں چین۔امریکہ فوجی تعلقات بہتر ہوئے ہیں لیکن مسلہ تائیوان، چین کے ہمسایہ ملکوں میں تھاڈ نظام کی تنصیب، جنوبی بحیرہ چین میں امریکی فوجی جہازوں کی سر گرمیاں اور چین کے آس پاس نزدیکی علاقوں میں سکاؤٹنگ سمیت دیگر غیر مناسب اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد سازی اور  فوجی تعلقات پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ چین امریکہ کے ساتھ مل کر کوشش کرنا چاہتا ہے کہ تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے اختلافات کے حل سے دونوں ممالک کے درمیان جامع تعلقات کو  فروغ  دیتے ہوئے ایک نئی قوت ڈالی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here