امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین کا دورہ چین

0

پندرہ  تاریخ کی سہ پہر چین کے مرکزی فوجی کمیشن، محکمہ جوائنٹ سٹاف کے چیئرمین فان فینگ ہوئی نے بیجنگ میں امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین ڈنفورڈ سے ملاقات کی۔جناب ڈنفورڈ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد چین  آنے والے امریکی فوج کے پہلے اعلی عہدیدار ہیں۔فریقین نے چین امریکہ تعلقات، تائیوان، بحیرہ جنوبی چین اور شمالی کوریا کے ایٹمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اور چین امریکہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کےدرمیان بات چیت کے طریقہ کار کے فریم ورک پر دستخط کیے۔

جناب فان نے کہا کہ تعاون چین اور امریکہ کا ایک واحد اور صحیح انتخاب ہےاور یقین ہے کہ چین اور امریکہ کے افواج  تعاون پر مبنی شراکت دار بنیں گی۔دونوں افواج کو چین امریکہ کے سربراہوں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عملدرآمد ، دونوں افواج کے تعلقات کی مستحکم ترقی بر قرار رکھنے، باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور دونوں افواج کے تعلقات میں منفی اثرات کو دور کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔

جناب  ڈنفورڈ نے کہا کہ دونوں افواج بات چیت و مشاورت کا  طریقہ کار قائم کریں  گی تاکہ باہمی اعتماد میں اضافہ ہو سکے ،غلط فہمی اور تنازعات میں کمی آ سکے۔فریقین کو تبادلہ اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے موقع فراہم کرنا چاہیے اور موجودہ مسائل کو حل کر کے  باہمی اعتماد اور تعاون کے قیام کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here