نیپال کےد ورے پر گئے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے پندرہ تاریخ کو نیپال کے نائب وزیر اعظم کمار گاچاہدار سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر جناب وانگ یانگ نے کہا کہ چین اور نیپال باہمی اعتماد کے دوست اور تعاون کے قریبی پارٹنر ہیں۔ چین نیپال کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کے ڈھانچے کے تحت زیادہ گہرا تعاون کرنے پر تیار ہے۔ باہمی تجارت بڑھانے ، دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانے کی پوری کوشش کرتا رہیگا ۔ اور نقل و حمل ، مواصلات، توانائی سمیت شعبوں میں نیپال کو ضروری امداد و حمایت فراہم کرتا رہیگا۔ انہوں نے حال ہی میں سیلاب سے نیپال کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا اور ضروری امداد فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔
اس موقع پر جناب کمار گاچاہدار نے طویل عرصے سے نیپال کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کے سلسلے میں چین کی طرف سے امداد و حمایت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ نیپال دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون کو زیادہ توسیع دیگا۔
میٹنگ کے بعد، دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی.اسی دن جناب وانگ یانگ نے نیپالی کمیونسٹ پارٹی ماوئسٹ کے چیئرمین ، سابق وزیر اعظم پشپا کمال داہال اور دیگر سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کی ۔