چین ایک بار امریکہ کی ٹریژری سیکیورٹیز رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

0

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے پندرہ تاریخ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق چین جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر امریکہ کی ٹریژری سیکیورٹیز رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

رواں برس جون تک چین کے پاس موجود  امریکہ کی ٹریژری سیکیورٹیز میں 44.3  ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹریژری سیکیورٹیز  کی مجموعی مالیت 1.1465  ٹریلین ڈالرز  تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں جاپان نے چین پر سبقت حاصل کی تھی  لیکن اس وقت 20.5 ارب ڈالرز کی کمی سے جاپان کے پاس موجود  امریکہ کی ٹریژری سیکیورٹیز کی مجموعی مالیت 1.0908 ٹریلین ڈالرز ہے۔ چین کے پاس موجود  امریکہ کی ٹریژری سیکیورٹیز میں اضافے سے چینی کرنسی مضبوط ہوئی ہے۔

چین کے پیپلز بنک آف چائنا کے مطابق  چین کے زرمبادلہ کے زخائر  مسلسل چھ ماہ کے اضافے سے جولائی تک  3.081   ٹریلین ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here