چین اور مصر کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

0

پندرہ تاریخ کو  چین اور مصر کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کا ایک معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت چینی ادارہ قاہرہ کے اطراف میں نئے اضلاع کے لیے ایک ہلکے ریلوے ٹرانزٹ منصوبے کو عملی شکل دے گا۔ اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 1.24 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ ریلوے ٹریک کی لمبائی چیاسٹھ کلو میٹر ہے۔

قاہرہ میں اس حوالے سے منقعدہ تقریب میں مصر کے وزیر اعظم شریف اسمعیل ، وزیر ٹرانسپورٹ ہاشم عرفات اور مصر میں چین کے سفیر   سونگ آ ئی گو نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق دو سے تین ماہ کے اندر منصوبے پر کام کا آ غاز کر دیا جائے گا جس سے یومیہ تقریباً  تین لاکھ چالیس ہزار افراد مستفید ہوں گے جبکہ قاہرہ ۔ اسماعیلیہ شاہراہ پر ٹریفک کے دباو میں تیس فیصد کمی واقع ہو گی اور سالانہ 129.5 ملین ڈالرز کی بچت ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY