جاپان کےغیر مشروط  طور پر ہتھیار ڈالنے کے حوالےسے چین کے مختلف علاقوں میں یاد گاری تقریبات کا اہتمام 

0

پندرہ اگست جاپان کی جانب سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کادن ہے۔ آج اس واقعے کو  بہتر  برس پورے ہو گئے۔  اس دن کی مناسبت سے  چین کے مختلف علاقوں میں مختلف  یادگاری سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ 
یاد رہے کہ بہتر سال قبل آج کے دن ، جاپان کے بادشاہ نے ریڈیو کے ذریعے جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا اور یہ تحریری اعلان  تاحال یو ایس ایس مسوری جنگی طیارے میں محفوظ رکھا ہوا ہے ۔ 

بیجنگ میں پانچ ہزار ایک سو باسٹھ  لوگوں نے چین کے عوام کی جانب سے جاپان کی جارحیت کے خلاف مزاحمتی  جنگ کی فتح  کی نمائش دیکھی ۔ علاوہ ازیں  چین کے شہروں  فو شن ،چھونگ چھینگ اور شنگھائی  میں بھی مختلف انداز میں یاد گاری تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

  چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اسی دن بیجنگ میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج نے چینی عوام پر انسانیت  کے خلاف شدید جرائم کئے ۔ انھوں  نے امید ظاہر کی کہ جاپان اپنی جارح  تاریخ کو درست طور پر  سمجھے گا اور اس سے  سبْق لے گا اور چین اور دوسرے ایشیائی ملکوں کے عوام کے جذبات کا احترام کرے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here