چین کا جنوبی کوریا سے تھاڈ نظام کی تنصیب کے عمل کو روکنے کا مطالبہ: چینی وزارت خارجہ 

0

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے چودہ تاریخ کو کہا کہ چین نے جنوبی کوریا سے چین کی تشویش پر توجہ دیتے ہوئے تھاڈ  نظام کی تنصیب کو روکنے کا مطالبہ  کیا ہے ۔ 
ایک پریس کانفرنس میں ایک صحافی  نے پوچھا کہ جنوبی کوریا کے نئے وزیر دفاع نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں  جنوبی کوریا تھاڈ نظام کی تنصیب کو تیز تر بنائے گا ۔ چین اس بارے میں کیا رد عمل دے  گا ؟ 
اس سوال کا جواب دیتے  ہوئے ہوا چھون اینگ نے کہا کہ تھاڈ  نظام کی تنصیب سے  جنوبی کوریا کی سلامتی  کی تشویش میں کمی اور جزیرہ  نما کوریا کے ایٹمی مسئلے کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔ اور اس اقدام سے چین سمیت دیگر ممالک کے تزویراتی  سلامتی مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا ۔ چین جنوبی کوریا سے مطالبہ کرتا ہے کہ تھاڈ نظام کی تنصیب کے  عمل کو روکا جائے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY