چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ  فریقین کے لئے نقصان دہ ہے: چینی وزارت خارجہ 

0

امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف ” تین صفر ایک ” دفعہ کی تحقیقات ہونے کے امکان کے بارے میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے چودہ تاریخ کو بیجنگ میں ردِعمل دیا۔ انہوں نے  کہا کہ چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی تعلقات  باہمی استفادے اور مشترکہ ترقی کے حامل  ہیں ۔ اور اس وقت دونوں ممالک کے مفادات ایک دوسرے پر  منحصر ہیں  اور اس تناظر میں تجارتی جنگ دونوں کے لئے نقصان دہ ہے ۔ 
“تین صفر ایک ” دفعہ امریکہ کے قانون تجارت میں تعین نمبر تین صفر ایک کا مختصر نام ہے ۔ اس کے مطابق امریکی صدر بیرونی ملکوں کے ساتھ  نام نہاد  غیر معقول اور غیر مناسب  تجارتی کاروائیوں کے خلاف اقدامات کر سکتے ہیں ۔ اور ایک اطلاع کے مطابق امریکہ  عنقریب چین کے نام نہاد غیر قانونی تجارتی ذریعے کی تحقیقات کا اعلان کرے گا ۔ اس حوالے سے ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ ہم نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ چین امریکہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کی بنیاد باہمی استفادہ  اور مشترکہ ترقی ہے ۔ اور حال ہی میں چین امریکہ جامع اقتصادی ڈائیلاگ  میں حاصل کردہ ایک اہم نتیجہ یہی  ہے کہ فریقین نے چین امریکہ معاشی تعاون کی صحیح سمت کا تعین کیا ہے ۔ وہ یہ ہے کہ  تعاون اور مشترکہ ترقی دو طرفہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کے فروغ کا بنیادی اصول ہے  اور بات چیت اور مشاورت تنازعات کو   دور کرنے کا بنیادی طریقہ ہے ۔ چین باہمی احترام ، مساوات اور باہمی مفادات کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ  مل کر دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے بھر پور کوشش کرنا چاہتا ہے ۔  

SHARE

LEAVE A REPLY