چین اور آسیان ممالک بحیرہ جنوبی چین میں علاقائی امن اور استحکام کی حفاظت کے لیے عملی اصول مرتب  کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: چینی  وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ ہوا چھون اینگ نے  چودہ تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  چین اور آسیان ممالک تنازعات کو حل کرنے اور  بحیرہ جنوبی چین میں علاقائی امن اور استحکام کی حفاظت کے لیے عملی اصول تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
محترمہ ہوا چھون اینگ نے کہا کہ مشرقی ایشیا کے تعاون کے سیریز اجلاس میں آسیان اور  مزاکراتی ساتھی، آسیان اور چین جاپان جنوبی کوریا ، مشرقی ایشیا کی سمٹ اور آسیان کے علاقائی فورم سمیت نظام شامل ہیں۔ان اجلاسوں میں متعلقہ فریق علاقائی تعاون پر گفتگو ،اور  علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
چین اور آسیان کے وزارئے خارجہ کے اجلاس میں چین نے  چین آسیان تعاون کے بارے میں متعدد تجاویز  پیش کی ہیں، دونوں نے فیصلہ کیا کہ دو ہزار اٹھارہ تک خطے میں چین اور آسیان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مکمل کیا جائیگا۔اس کے علاوہ   آسیان اور چین جاپان جنوبی کوریا ، مشرقی ایشیا کی سمٹ اور آسیان کے علاقائی فورم سمیت   مختلف مواقعوں  پر چین نے مشرقی ایشیا کی  ٹھوس تعاون کی ترقی کے بارے میں بھی متعدد تجاویز پیش کی ہیں۔ جن کو آسیان اور  دوسرے فریقوں نے خوب سراہا ہے۔محترمہ ہوا چھون اینگ نے کہا کہ  مذکورہ اجلاسوں میں فریقوں نے مثبت رویہ ظاہر کرکے باہمی تعاون، علاقائی ترقی کرنے اور  چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی سیاسی خواہش ظاہر کی ہے۔چین اس سلسلے میں تعمیری نوعیت کا کردار ادا  کر چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY