۲۰۱۷بین الاقوامی آرمی گیمز کی اختتامی تقریب بارہ تاریخ کی رات کو روس کے الابینو شوٹنگ رینج میں منعقد ہوئی ۔ چین ،روس ، قازقستان سمیت اٹھائیس ممالک کے شرکا اور روس کے عوام نے اس تقریب میں شرکت کی ۔
روسی فوج کے چیف آف سٹاف ویلیری گریسیموو نے ٹینک کے دو مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی روسی ٹیم ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی قازقستان کی ٹیم اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی چینی ٹیم کو انعام دیا ۔
اس کے بعد روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ گیمز کے آغاز سے بے شمار شائقین نے مختلف ممالک کے نمائندوں کی کارگردگی پر بڑی توجہ دی ہے ۔ ان نمائندوں نے اپنے ملکوں کی حیثیت سے فوجی صلاحیت ، ذاتی مزاج اور تجربے کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے ۔ مقابلوں کے دوران مختلف ممالک کے نمائندوں نے براہ راست بات چیت کی اور ایک دوسرے سے دوستی ظاہر کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ساتھ مل کر گیمز میں غلطیوں کا تجزیہ کیا اور کامیابی کے تجربے بھی شیر کئے ۔ اس لحاظ سے موجودہ گیمز میں تمام شرکا جیتنے والے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ موجودہ گیمز انتیس جولائی تا بارہ اگست روس ، چین ، قازقستان بلاروس ،آذربائجان سمیت بائیس ملکوں کے زمینی میدانوں اور بحر جاپان ، بحیرہ کیسپیئن اوربحیرہ اسود سمیت سمندری پانیوں میں منعقدہوئیں۔