پاکستان کے  اکہترویں یوم آزادی کے موقع  پر بیجنگ میں  پاکستانی سفارت خانے میں تقریب

0

پاکستان کے  اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 14 اگست کی صبح  پاکستانی
سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب  منعقد کی گئی ،تقریب میں بانی پاکستان اور تحریک پاکستان کے راہنماوں اور شہدائے آزادی کو زبردست انداز میں  خراج عقیدت پیش کیا گیا ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،جسکے بعد  چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے  پرچم کشائی کی ، اسکے بعد پاکستانی سفیر نے صدر پاکستان جناب ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی کے پیغامات باری  باری پڑھ کر سنائے ۔

صدر پاکستان نے اپنے پیغام میں  کہا کہ یہ  ضروری ہے کہ قوم گروہی اور طبقاتی مفادات سے اٹھ کر اپنے
درمیان وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرے جمہوری رویے میں بلوغت اور پختگی پیدا کی جائے  جبکہ قومی ترقی اور استحکام کی ہمواری کا راستہ یہی ہے
۔

 وزیر اعظم پاکستان جناب شائد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ قوم کو شہدا  کی قربانیوں
کو یاد رکھنا  چاہیے جو لاکھوں مسلمانوں نے ہمارے لئیے اور  آنے والی نسلوں کے  بہتر مستقبل کے لئِے دی ہیں  آج ہم ،  ایک پر امن اور باعزت ملک میں خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہیں یہ  صرف انہی قربانیوں کی وجہ سے  ہے ۔ہم بے شک  مختلف قبیلوں علاقوں اور نسلوں سے تعلق رکھتے ہوں ، اور ہماری زاتی اور معاشی  سوچ مختلف ہو سکتی ہیں،  مگر ملک  کو آگے بڑھانے اور ملک کا  ناقابل تسخیر دفاع پوری قوم کا مقصد ہونا چاہیے  ، جس کے لئیے ہمیں مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ پاکستانی سفیر مسعود  خاد نے پاکستانی لوگوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی
۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here