چین کے صوبہ سی چھوان کی جیو جائی گو کاونٹی  میں شدید زلزلے کے بعد  متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں  

0

چین کے صوبہ سی چھوان کی صوبائی حکومت کے دفتر برائے اطلاعات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دس تاریخ کی دوپہر بارہ بجے تک جیو جائی گو کاونٹی میں ہونے والے شدید زلزلے  کے باعث بیس افراد جاں بحق اور چار سو اکتیس زخمی ہوئے ہیں جن میں سے اٹھارہ کی حالت نازک ہے ۔ 
زلزلے کے بعد چین کے دوسرے علاقوں سے آنے والے  پولیس اہل کاروں نے زلزلے سے متاثرہ علاقے تک راستہ ہموار بنانے کی بھر پور کوشش کی اور دس تاریخ کی دوپہر ایک بجے تک کل اکہتر  ہزار افراد  کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ  متاثرہ علاقوں کے بازاروں میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی فراہمی جاری  ہے ۔ 
شنہوا کے نمائندے نے دس تاریخ کو چین کی وزارت خزانہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صوبہ سی چھوان اور سنکیانگ خود اختیار علاقے میں ہونے والے زلزلوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لئے وزارت خزانہ نے اٹھارہ کروڑ چینی یوان کی رقم مختص کی ہے ۔ یہ رقم متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی منتقلی ، عبوری مدت میں روز مرہ امور کی انجام دہی میں معاونت ، تباہ ہونے والے مکانات کی مرمت اور تعمیر نو نیز  جاں بحق ہونے افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے لئے استعمال کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here