چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے دس تاریخ کو کہا کہ حالیہ دنوں امریکی فوج کے جان ایس مکین نامی بحری جنگی جہاز چینی حکومت کی اجازت کے بغیر نام نہاد آزاد جہاز رانی کے تحت چین کے نان شا جزائر کے سمندری علاقے میں داخل ہوا ۔جس کے فوری بعد چینی فوج نے جنگی جہاز بھیج کر قانون کے مطابق امریکی جہاز کا جائزہ لیا اور اسے چین کی حدود سے نکلنے کی تنبیہ کی۔
جناب گنگ نے کہا کہ چین کو نان شا جزائر اور اس کے آس پاس سمندری علاقے کے ملکیتی حقوق حاصل ہیں۔امریکی جہاز کی کارروئی ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس سے چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی کو نقصان پہنچا ہے اور فریقین کے متعلقہ اہلکاروں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ چین اس حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔
جناب گنگ نے کہا کہ حالیہ عرصے میں چین اور آسیان ممالک کی مشترکہ کوششوں سے بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال میں استحکام اور ترقی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔بالخصوص گزشتہ دنوں فلپائن میں ہونے والے چین آسیان وزرائے خارجہ اجلاس میں بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے فریم ورک کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی علاقائی سالمیت اور سمندری حقوق کے تحفظ پر ثابت قدمی سے قائم رہتا ہے اور بحیرہ جنوبی چین کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔امریکہ کی جانب سے اشتعال انگیزی کے باعث چین کو اپنی دفاعی صلاحیت کو بلند کرنا ہے۔