اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان استیفان ڈوجیریک نے نو تاریخ کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران چین کے صوبہ سی چھوان اور سنکیانگ میں شدید زلزلوں کے باعث قیمتی جانوں اور املاک کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ ہر ممکن امداد کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔
جناب استیفان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے چین کے صوبہ سی چھوان اور سنکیانگ خود اختیار علاقے میں شدید زلزلے کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ اس وقت تک درجن سے زائدافراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ہزاروں مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
یاد رہے کہ چین کے صوبہ سی چھوان کی جیو جائی گو کاونٹی میں آٹھ تاریخ کی شام کو شدید زلزلہ آ یا تھا جس کی شدت سات تھی۔ زلزلے کے باعث کم از کم انیس افراد ہلاک، دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ نو تاریخ کی صبح چین کے سنکیانگ خود اختیار علاقے کے بورٹالا پرفیکچر میں چھ اعشاریہ چھ کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس وقت مذکورہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رہی ہیں۔