چینی بحریہ کا امن آرک نامی ہسپتال جہازسری لنکاسے خلیج عدن کی جانب روانہ

0

چینی بحریہ کا امن آرک نامی ہسپتال جہاز نو تاریخ کو سری لنکا کی کولمبو بندر گاہ سےخلیج عدن کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔ہم آہنگی مشن دو ہزار سترہ نامی مشن کو پورا کرنے والا امن آرک ہسپتال جہاز چھ تاریخ کو سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو پہنچا اور چار دن وہاں قیام کیا ۔چار دنوں کے دوران چین اور سری لنکا کی بحریہ نے بین الاقوامی انسانی میڈیکل ریسکیو کے موضوع پر مشترکہ مشق کی۔ اس کے علاوہ امن آرک ہسپتال جہاز میں اوپن ڈے کی کارروائی کا اہتمام کیا گیا۔ سری لنکا کے فوجی اور سیاسی حکام ،سپاہی، مقامی عوام اور سمندر پار چینیوں سمیت ایک ہزار ایک سو ساٹھ افراد نے جہاز کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مذکورہ افراد میں سے ستاسی افراد کا جسمانی معائنہ کیا گیا اور پانچ سو چھ افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی ۔
اس کے علاوہ چینی کمانڈر گوان پو لین سے سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر راوندرا وجے گونا رتنے نے ملاقات کی ۔
امن آرک ہسپتال جہاز سترہ اگست کو خلیج عدن پہنچ کر چینی بحری حفاظتی بیڑے میں شامل ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY