فلپائن کے وزیر خارجہ الین پیٹر کائے تھانو نے آ ٹھ تاریخ کو کہا کہ چین نے” جنوب ایشیائی خطے” میں بہت مثبت کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی مضبوط معیشت نے آ سیان خطے کی ترقی کے عمل کو تیز کیا ہے۔آ سیان اور اس سےمتعلقہ وزرائے خارجہ کے اجلاسوں کے بعد کائے تھانو نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ چین یقینی طور پر خطے کی سماجی معاشی ترقی کا اہم محرک ہو گا۔
آسیان کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں دس ممالک کی جانب سے چین کے ترقیاتی کردار کو بھر پور سراہا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری ایک مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزراء خارجہ نے آ سیان اور چین کے درمیان مزید معاشی یکجہتی کی ضرورت اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور تبادلوں پر زور دیا ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران کائے تھانو نے خطے میں مثبت ترقی کے لیے استحکام برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت جنوبی بحیرہ چین میں نسبتاً امن ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کو چین اور آ سیان کے وزراء خارجہ نے جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے ضابطہ اخلاق سے متعلق ایک فریم ورک کی منظوری دی تھی۔