چین کے صوبہ سی چھوان کے اطلاعاتی دفتر سے خبر ملی ہے کہ آٹھ تاریخ کو رات نو بجکر انیس منٹ پر صوبہ سی چھوان کے ابا تبتی اور جھیانگ قومیت کے خوداخیتار پریفیکچر جیو جائی گو کاونٹی میں سات شدت کا زلزلہ آیا۔ نو تاریخ کی صبح تک اس زلزلے سے نو افراد ہلاک اور ایک سو چونسٹھ زخمی ہوئے تھے ۔علاوہ ازیں تقریبا اکتیس ہزار پانچ سو سیاحوں کو محفوظ علاقے میں منتقل کیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے کے بعد چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیر مین، چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس واقع پر توجہ دیتے ہوئے اہم ہدایات دی ہیں کہ اس آفت کی صورتحال کی تصدیق کر کے متعلقہ اداروں کے ذریعے زخمیوں کا علاج و معالجہ کیا جائے اور سیاحوں اور متاثرین کا مناسب بندوبست کیا جائے ۔اور جانی نقصانات میں زیادہ حد تک کمی لانے کی کوشش کی جائے ۔اس وقت سیلاب کا موسم ہے اور سیاحت کا موسم بھی ہے۔ہمیں موسم کی وارننگ کا مضبوط نظام بنانا چاہیےاور ضمنی آفت کی روک تھام کرنا چاہیے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے گا۔