تحفظ ماحولیات کے لئے چین میں خصوصی پولیس دستے کا قیام

0

حالیہ برسوں میں چین میں تحفظ ماحولیات سے متعلق قوانین و ضوابط کے نظام کی بہتری کے ساتھ ساتھ  تحفظ ماحولیات کے لئے خصوصی پولیس دستے کا قیام ایک قابل توجہ بات ہے۔عدلیہ اور پولیس دستے کا تعاون تحفظ ماحول کے سلسلے میں ایک جدید اورنئی پیش رفت ہے۔
اس وقت تک چین کے صوبہ حہ بے، جانگ سو اور  بیجنگ سمیت بڑے بڑے شہروں میں  تحفظ ماحولیات کے لئے خصوصی پولیس دستے قائم ہو چکے ہیں۔ تحفظ ماحول کے محکموں کے ساتھ ان پولیس دستوں کے تعاون کے مختلف  اہم طریقے  ہیں  پہلا، تحفظ ماحول کے محکموں میں خصوصی پولیس دستے بھیجے جاتے ہیں جو  تحفظ ماحول کے محکموں کے کارکنوں کے ساتھ ماحول کی نگرانی اور  متعلقہ کیسوں سے نمٹنے میں مدد دیتے ہیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے  کہ تحفظ عامہ کے اداروں کے اندر ہی تحفظ ماحول کا خصوصی دستہ اور  دفتر قائم ہوتے ہیں ۔تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ  تحفظ ماحول کے نصب العین کی ترقی کے ساتھ ساتھ  متعلقہ نگران  اہلکاروں کو زیادہ پیشہ ورانہ تربیت دی جانی چاہیے تاکہ زیادہ موثر طور پر  متعلقہ جرائم کی روک تھام کی جا سکے  اور  متعلقہ کاروائیوں کے لئے انتظامی اور  عدالتی  ضمانت دی جا سکے۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY