چین کے صدر شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو آسیان کے موجودہ چیئرمین ملک فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹ کے نام آسیان کے قیام کی پچاسویں سالگرہ پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔اور آسیان کے رکن ممالک اور عوام کو پرجوش مبارک باد دی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچاس برسوں میں آسیان نے علاقائی امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔اور دنیا کے کثیرالقطبی نظام میں ایک اہم قوت بن گیا ہے۔چین کی خواہش ہے کہ آسیان ترقی کے راستے پر گامزن ہو کر خطے کی خوشحالی و استحکام اور مقامی عوام کے مفادات کے لئے مزید کوشش کرتا رہے۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ انیس سو اکیانوے میں چین اور آسیان نے آپس میں رابطے اور بات چیت کا نظام قائم کیا ۔گزشتہ برسوں میں دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ۔چین خلوص اور شراکتداری کے جذبات کی روشنی میں آسیان کے ساتھ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مشترکہ کوشش کرتا رہیگا ۔