گزشتہ سال، چینی انٹرنیٹ کے سو سب سے بڑے کاروباری اداروں کی آمدنی دس کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے

0

حال ہی میں چین کے انٹرنیٹ کی  فیڈریشن، وزارت صنعت اور  انفارمیشن  نے مشترکہ طور پر چین میں انٹرنیٹ سے متعلق ایک سو سب سے بڑے اداروں کی فہرست جاری کی۔ ٹین سینٹ، علی بابا اور  بائیدو مسلسل پانچویں دفعہ اس فہرست کی پہلے تین پوزیشنز پر قائم رہے۔
اس فہرست  میں بتایا گیا کہ دو ہزار سولہ میں مزکورہ ایک سو اداروں کی آمدنی کل مالیت دس کھرب ستر ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے ۔جو پچھلے سال کے مقابلے میں چھیالیس اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ ہے۔ان میں سے اکتیس اداروں کی سالانہ آمدنی میں سو فیصد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ آمدنی میں تیز رفتار اضافے کی اصل وجہ  سائنسی ریسرچ پر بھاری سرمایہ کاری ہے۔ پچھلے سال مزکورہ فہرست میں شامل سو اداروں نے  ریسرچ پر جو رقوم خرچ  کی ہیں ان کی کل مالیت چوہتر ارب چھیانوے کروڑ یوآن تک جا پہنچی ہے جو پچھلے سال کےمقابلے میں انتیس اعشاریہ ساٹھ فیصد زیادہ ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here