حالیہ دنوں میں چینی سیاحت کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ایک سیاحت کمپنی نے دو ہزار سترہ کی پہلی ششماہی میں چین کے بیرون ملک سیاحوں کی رپورٹ کے مطابق چین کی بیرون ملک سیاحت کی مارکیٹ میں کھپت کی اپ گریڈ نگ کا رجحان نمایاں ہے۔چینی شہر چھنگ دو اور وو حان سمیت بڑے شہر وں کے بیرون ملک سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور سیاحوں نے خریداری کی بجائے کھانے،لاجنگ اور ٹریفک پر زیادہ پیسہ خرچ کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق شنگھائی،بیجنگ اور گوانگ جو بدستور چین کے سب سے بڑی بیرون ملک روانگی کی بندر گاہیں ہیں۔دو ہزار سترہ کی پہلی ششماہی میں خود سفر کا تناسب اٹھاون فیصد بنا ہے۔ جو ٹور گائیڈڈ گروپ کے ساتھ سفر سے زیادہ ہے۔آج بیرون ملک سیاح خود تجربے پر پیسہ خرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔