چین کی بحریہ کا پیس آرک نامی خصوصی ہسپتال جہاز سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ پہنچا ۔ یہ جہاز چار روز تک وہاں قیام کرے گا۔
اس ٹاسک کے کمانڈر گوان شو بو نے استقبالیہ تقریب میں کہا کہ چین اور سری لنکا کے فوجی تعاون کو مسلسل مضبوط بنایا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی بحریہ کا ہسپتال جہاز پہلی بار سری لنکا کی بندر گاہ میں ٹھہرا ہے ۔ ٹھہرنے کے دوران ہسپتال جہاز سری لنکا کے عوام کےلیے کھلا ہو گا ۔ اوراس پر ان کے لیے طبی سروس بھی فراہم کی جائے گی۔
سری لنکا کے ایک اعلی فوجی آفیسر نے کہا کہ چین کی بحریہ کا ہسپتال جہاز اس بار سری لنکا کی بندرگاہ میں ٹھہرا ہے ۔ اسی دوران ،سری لنکا کی فوج کے طبی اہلکار جہاز کو بورڈ کریں گے اور چینی طبی اہلکاروں سے بات چیت کریں گے ۔ سری لنکا کو امید ہے کہ وہ مستقبل میں چین کے ساتھ فوجی تعاون کو مضبوط بنا سکے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ اس بار پیس آرک نامی ہسپتال جہاز چھٹی بار ہم آہنگ مشن کا ٹاسک کر رہا ہے ۔ کولمبو بندرگاہ اس مشن میں پیس آرک نامی ہسپتال جہاز کی پہلی بندر گاہ ہے ۔