چینی کمپنی انگولا میں افریقہ کا سب سے بڑا پن بجلی گھر تعمیر کرے گی

0

چینی کمپنی  انگولا میں افریقہ کا سب سے بڑا پن بجلی گھر   کیکولو کابا سا ” تعمیر کرے گی۔ چار تاریخ کو انگولا کے صوبہ کوانزا میں انگولا کے صدر جوسی اڈارڈو ڈاس سینٹوس نے اس منصوبے کے  تعمیر اتی کام کا افتتاح کیا ۔
مذکورہ پن بجلی گھر کی تعمیراتی لاگت تقریباً ساڑھے چار ارب امریکی ڈالر ہے  اور اس سے 2172  میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی ۔مذکورہ منصوبہ اسی ماہ کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا جس سے  مقامی شہریوں کے لیے روزگار کے تقریباً دس ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔ مذکورہ پن بجلی گھر کی تعمیر سے ملک میں بجلی کی پچاس فیصد ضروریات کو پوار کیا جا سکے گا جس سے ملکی معیشت اور سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔
انگولا میں  چین کے سفیر زوی آی مین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین اور انگولا کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوط  ہو رہا ہے۔چین انگولا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔جبکہ انگولا چین کا افریقہ میں دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انگولا اس وقت افریقی خطے میں چینی سرمایہ کاری اور بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں تعاون کے لحاظ سے چین کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here