بیرون ملک مقیم بدعنوان چینی شہریوں کو وطن واپس لانے کی چینی حکومت کی مہم میں بڑی پیش رفت

0

دو ہزار پندرہ میں چینی حکومت نے  بیرون ممالک مقیم ایک سو بد عنوان چینی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کئیے ۔حال ہی میں اس ریڈ وارنٹ میں شامل ایک اور چینی شہری وطن آیا اور اس نے  خود کو چینی حکومت کے حوالے کر دیا ہے ۔یہ ریڈ وارنٹ کے زریعے  چین واپس آنے والا تینتالیسواں  بدعنوان چینی شہری ہے۔
یاد رہے کہ دو ہزار پندرہ میں چینی حکومت نے بیرون ملک مقیم بدعنوان چینی شہریوں کو وطن واپس لانے کی  سکائی نیٹ نامی مہم کا آغاز کیا۔ اسی سال چین میں انٹرپول کے دفتر نے مزکورہ ریڈ روانٹ جاری کئیے ۔ پچھلے سال نومبر  تک سکائی نیٹ کی کاروائی  میں مسلسل پیش رفت کے نتیجے میں ستر سے زیادہ ملکوں یا علاقوں سے نو سو آٹھ بدعنوان چینی شہریوں کو چین واپس لایا گیا  جن میں ایک سوبائیس سابق سرکاری اہلکار شامل ہیں۔ان کیسوں سے متعلق جو رقوم چین واپس لائی گئی ہیں ان کی کل مالیت دو ارب اکتیس کروڑ بیس لاکھ یوآن بنی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سکائی نیٹ کی ایک خصوصیت ہے کہ چین کی مختلف سرکاری تنظیموں نے ایک دوسرے کےساتھ قریبی تعاون کرکے اس کاروائی میں شرکت کی  ہے ۔ ان تنظیموں میں نگرانی، عدلیہ، سیکیورٹی، سفارتی اور مالیاتی محکمے شامل ہیں۔ دوسری طرف بین الاقوامی تعاون اس کاروائی کی کامیابی کی ایک اور  اہم وجہ ہے۔دو ہزار سولہ میں چینی حکومت نے کینیڈا کے ساتھ بدعنوان چینی شہریوں کو وطن واپس لانے اور  ان افراد سے متعلق رقوم کی تقسیم کے بارے میں ایک معاہدہ طے کیا۔ماہرین کا خیال ہے کہ انسداد بد عنوانی کے سلسلے میں بین الاقوامی نیٹ ورک کا قیام چین کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چین میں انسداد بدعنوانی کا عمل مکمل طور پر بین الاقوامی تعاون کے راستے پر گامزن ہو گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here