دو اگست کو چینی وزارت خارجہ نے ایک فائل جاری کی جس کا عنوان ہے “سکم کی سرحدی لائین کے راستے چین کی علاقائی حدود میں بھارتی سرحدی فوج کا داخلہ اور چین کا موقف۔حالیہ دنوں مین تھائی لینڈ کے ماہر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر نوالنوئی ٹریرت نے ہمارے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ خیال ظاہر کیا کہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی روشنی میں بھارتی فوج کو چین میں داخل نہیں ہونا چاہئے اورچینی علاقے میں کسی بھی ہتھیار کی تنصیب نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کاروائی ناجائز ہے۔ اس کے علاوہ جہاں بھارتی فوج موجود ہے، بھوٹان سے بہت نزدیک ہے۔بھوٹان ایک چھوٹا ملک ہے اس لئے بھارتی فوج کی سرحد پار کاروائی کا اور کیا مقصد پوشیدہ ہو سکتا ہے ، لوگ اس پر توجہ دیتے رہیںگے۔