چین کی جانب سے سری لنکا کی پارلیمان کے لیے آ لات کا عطیہ

0

چین کی جانب سے سری لنکا کی پارلیمان کو  دو لاکھ ترانوے ہزار امریکی ڈالر مالیت کے آ لات عطیے میں دیے گئے ہیں جن کا مقصد دونوں ممالک کی پارلیمان  کے درمیان تعلقات کی مضبوطی ہے۔ چار تاریخ کو سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر  کارو جے سوریا نے سری لنکا میں چین کے سفیر یی شیان لیانگ سے آ لات کا عطیہ وصول کیا  اور اسے سراہتے ہوئے  کہا کہ چین کی حمایت سے اب تک سری لنکا کے سو سے زائد  قانون ساز  متعدد پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے چین کا دورہ کر چکے ہیں۔

جے سوریا نے کہا کہ آ ئندہ ہفتے قدرتی آ فات کے انتظام سے متعلق ایک پروگرام میں شرکت کے لیے  سری لنکا کا پندرہ رکنی پارلیمانی وفد  چین کا دورہ کرے گا جس سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ چین کے سفیر نے  سری لنکن پارلیمنٹیرینز  کے دورہ چین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ چین سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا منتظر ہے۔سفیر  نے کہا کہ وہ مزید چینی اداروں اور سرمایہ کاروں کی سری لنکا میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔مذکورہ آ لات میں دفتری آ لات اور لیپ ٹاپس شامل ہیں چین کے سمندر پار معاشی تعاون کے قومی ادارے نے عطیہ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY