چین کی اقتصادی ترقی خطے کے لئے مفید ثابت ہوتی رہے گی: آسیان کے وزرائے خارجہ 

0

آسیان کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے چھ تاریخ کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ آسیان علاقے میں چین کا کردار مزید اہم ہورہا ہے۔ چین کی اقتصادی ترقی آسیان کے لئے مفید ہوتی رہے گی۔ 
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پانچ تاریخ کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہوا۔ چھ تاریخ کی رات کو جاری وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ آسیان کو توقع ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں چین کے ساتھ  اعلی سطحی بات چیت اور تبالوں کو فروغ دے گی، اقتصادی و مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی، تاکہ دو ہزار بیس تک دو طرفہ تجارت اور باہمی سرمایہ کاری کی مالیت  بالترتیب دس کھرب امریکی ڈالرز اور ایک کھرب پچاس ارب امریکی  ڈالرز تک پہنچ  سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہیں امید ہے کہ چین آسیان آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ 
بیان میں مزید کہا گیا کہ دو ہزار اٹھارہ  میں آسیان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک ساتھی کے تعلقات کے قیام کے بعد پندرہویں سالگرہ منائی جائے گی ۔ امید ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کو چین آسیان تخلیق کا سال قرار دیا جائے گا۔ بیان میں آسیان اور چین کے درمیان، بنیادی تنصیبات، سیروسیاحت، ہوائی نقل و حمل، ماحولیاتی تحفظ اور انسداد بدعنوانی سمیت شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے توقع کا اظہار کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY