تنازعات کے باوجود بحیرہ جنوبی چین کے زریعے عالمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے: امریکی تھنک ٹینک

0

امریکہ کے اہم تھنک ٹینک “ادارہ برائے تزویراتی و عالمی مطالعہ “نے  چار تاریخ کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ تنازعات کے باوجود بحیرہ جنوبی چین کے زریعے  عالمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2008  سے 2016 کے درمیان عالمی تجارت کی مجموعی مالیت اٹھائیس ٹریلین امریکی ڈالر رہی جس میں سالانہ اضافہ ہوتا رہا ہے۔

ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق سال 2008 میں عالمی تجارت کی کل مالیت 2.61 ٹریلین ڈالر تھی جو سال 2016 میں بڑھ کر  3.37 ٹریلین تک پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ تجارتی مالیت عالمی سطح پر مجموعی مالیت کا اکیس فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں بحیرہ جنوبی چین کے زریعے چین کی سمندری تجارت چونسٹھ فیصد  رہی ، جاپان بیالیس فیصد جبکہ امریکہ کی سمندری تجارت چودہ فیصد رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی تنازعات سمندری تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل نہیں ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY