بھارت میں چینی سفارت خانے کے وزیر لیو جینگ سونگ نے تین تاریخ کو سفارت خانے میں بھارت کے مختلف ذرائع ابلاغ کے لئے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا۔ یہ بریفنگ دو اگست کو چین کی وزراتِ خارجہ کی جانب سے سکم میں بھارت کی جانب سے سرحد عبور کرنے ، بھارتی سرحدی اہلکاروں کے چینی سرزمین میں داخلے کے حوالےسے حقائق پر مبنی دستاویز کے اجراء اور چینی موقف کے حوالے سے تھی۔ اس بریفنگ میں دی ہندو گروپ ، نیو انڈیا ٹائمز ، ایشین ایج ، دکن ہیرالڈ اور دی وائر ویب سائٹ سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔
لیو جینگ سونگ نے کہا کہ اس دستاویز کے اجراء کا مقصد بھارتی حلقوں سمیت عالمی برادری کو اس واقعہ سے آگاہ کرنا ہے اور اس بنیاد پر اس سے نمٹنے کا صحیح راستہ تلاش کرنا ہے ۔ لیکن گذشتہ ایک عرصےمیں بھارت نے اپنی فوج کے سرحد کو پار کرنے کی نامعقول وجوہات بتائیں۔ یہاں تک کہ بھارتی وزارت خارجہ نے تیس جون کو ایک بیان جاری کیا ، اس کے پیش نظر چین کو درست حقائق سے دنیا کو آگاہ کرنا پڑا۔ اب تک بھارتی فوج کے چینی سرزمین میں داخل ہونے کو ڈیڑھ ماہ ہو چکا ہے اور اڑتالیس بھارتی فوجی اور ایک بلڈوزر بدستور چین میں موجود ہے ۔
اس موقع پر لیو جینگ سونگ نے بھارتی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے امید ظاہر کی بھارت کے مختلف حلقوں کی شخصیات اس واقعے کو اہمیت دیتے ہوئَے اس کی تحقیقات کریں گی۔