پاکستان میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا ردِ عمل

0

 دو تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گن شوانگ  نے دو تاریخ کو پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کے انتخاب کے حوالےسے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے۔
صحافیوں نے سوال پوچھا کہ یکم اگست کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک اجلاس میں  نئے  وزیر اعظم کا انتخاب کیا۔حکمران جماعت   پاکستان مسلم لیگ  کے امید وار سابق وزیر  برائے پٹرولیم  اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی  کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب  کیا گیا ۔جین کا  اس حوالے سے کیا تبصرہ ہے؟
ترجمان گن شوانگ  نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین جناب شاہد خاقان عباسی کو  پاکستانی وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دیتا ہے۔یقین ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کی رہنمائی میں  حکومت ملک کے اتحاد اور استحکام کے تحفظ  اور اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے پر مسلسل گامزن رہے گی۔چین پاکستان کے ساتھ چین پاک تعلقات کی تیز ترقی کے رجحان کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا چاہتا ہے اور چین پاک چاروں موسموں کے اسٹرٹیجک  تعاون کے ساتھی کے تعلقات کی  مزید گہری ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here