سلامتی جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کا کلیدی مسئلہ ہے: چین کے وزیر خارجہ

0

جزیرہ نما کوریا کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے تین تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ سلامتی  جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کا کلیدی مسئلہہے۔
انہیں امید ہے کہ مختلف فریقین کو مساوی بات چیت کے ذریعے اپنی  مناسب و محفوظ دلچسپی کے مسئلے کےحل کے لئے بنیادی راستہ جلد از جلد مل سکے گا۔ تاکہ آخرمیں جزیرہ نما کوریا میں ایٹم کا پھیلاؤ ختم ہوسکے۔
حالیہ برسوں میں جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں  شمالی کوریا کی طرف سے دو بارہ میزائل  لانچنگ کی وجہ
سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی دن وانگ ای نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
چین نے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو بارہ میزائل کی لانچنگ کے حوالے سے شمالی کوریا کی مخالفت کی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے گشیدگی میں اضافے کے لئے کوئی حرکت نہ کرنے کی اپیل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here