چین کی بیرونی سرمایہ کاری کا نواں میلہ نومبر میں بیجنگ میں منعقد ہو گا

0

دو ہزار سترہ بین الاقوامی توانائی تعاون کا فورم ، چین کی بیرونی سرمایہ کاری کا نواں میلہ اکیس نومبر کو  بیجنگ میں منعقد ہو گا ۔ اس میلے کے منتظم ادارے چینی صنعتوں کیبیرونی ممالک میں ترقیاتی ایسوسی ایشن کے سربراہ حو وے پھنگ نے دو تاریخ کو کہا کہ اس میلے میں  بین الاقوامی توانائی تعاون ، دی بیلٹ ایند روڈ کی تعمیر ، عالمی معیشت کیخوشحالی کے لئے تعاون کی وسعت اور بیرونی ممالک میں چینی صنعتی اداروں کے داخلے سمت موضوعات کو اہمیت دی جائے گی ۔
دو تاریخ کو منعقدہ ایک نیوز  بریفنگ  میں حو وے پھنگ نے کہا کہ اس میلے کے انعقاد کا مقصد دی بیلٹ اینڈ روڈ  بین الاقوامی فورم میں حاصل کردہ نتائج  پر عملدرآمدکرتے ہوئے تعاون کا پلیٹ فارم قائم کرنا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ چینی وزارت تجارت کی رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ رواں  سال پہلی ششماہی میں چین کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں کی جانے والیسرمایہ کاری میں چھ  ارب اکسٹھ  کروڑ امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ فیصد زائد ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ  بڑی تعداد میں منصبوں کی تعمیر سے ان ممالک میں روز گار کے مواقعوں میں بہت  اضافہ ہوا ہے۔ اور چین موجودہ میلے کے انعقا دسے  دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے فائدہ  اٹھاتے ہوئے باہمیاستفادے اور مشترکہ ترقی کے تناظر میں بین الاقوامی توانائی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے عالمی معیشت کی ترقی کے لئے اپنی بھر پور کوشش کرےگا ۔
نیوز  بریفنگ میں شریک قومی ترقیاتی اور اصلاحات کے  بیورو کے سابق نائب سربراہ چانگ گو باو نے کہا کہ اس وقت چین بیرونی سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY