اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے لیو جیے ای نے دو تاریخ کو عالمی برادری سے انسداد دہشت گردی کے لئے متحدہ معیار پر عمل پیرا رہنے، مشترکہ طور پر موثر اقدامات کرنےاور دہشت گردتنظیموں کے ہتھیار حاصل کرنے کے راستے کو ختم کرنے کی اپیل کی۔
یہ بات لیو جیے ای نے اسی دن سلامتی کونسل میں دہشت گروں کو ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں کہی۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مختلف ممالک کو اپنے ملک کے اندر مختلف پہلووں سے کنٹرول اور انتظام کے نظام کو مضبوط بنانا چاہئے۔ یعنی ہتھیاروں کی پیداوار، اسٹوریج، نقل و حمل اور ٹرانسفرپر سخت انتظامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، مختلف ممالک کو متعلقہ قوانین اور ضوابط کو بہتر بنانا چاہئے۔ تاکہ دہشت گرد وں کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ پر جرمانہ، نیٹ ورک سے ہتھیاروں کے حصول کے لئے انتظامی ضمانتنہ مل سکے ۔اسی دن، سلامتی کونسل نے ایک قرار دار کی منظوری دیتے ہوئے مختلف ممالک پر زور دیا کہوہ دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی کے خاتمے کے لئے اقدامات اختیار کریں۔